پاکستان

دہشتگرد لدھیانو ی وزیر داخلہ کے دفاع میں پیپلز پارٹی پر بھڑک اُٹھا

شیعیت نیوز: اہل سنت و الجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کو جھنگ کے ضمنی الیکشن میں بدترین شکست چین نہیں لینے دے رہی، اسی لیے وہ وزیر داخلہ سے ان کی اور دیگر علمائے کرام کی ملاقات پر بلاجواز واویلا کر رہے ہیں، حالانکہ پاکستان میں دہشت گردی کی بنیاد پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم الذوالفقار نے ہی رکھی تھی۔ جامعہ فاروقیہ کمالیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم اہل سنت و الجماعت کے سربراہ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف دہشت گردی کا کوئی مقدمہ درج نہیں، پیپلز پارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے تو اس کے قائد میرے ساتھ کیوں لڑ رہے ہیں، وہ مجھ پر تنقید سے قبل اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور بتائیں کہ ملک میں کرپشن کے سب سے بڑے سکینڈل میں گرفتار ملزم ڈاکٹر عاصم سے جیل میں ملاقاتیں کس نے کیں اور عزیر بلوچ کس کے لیے کام کرتا رہا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف تحریک جاری ہے، جس میں کالعدم تنظیموں سے روابط اور ملاقاتوں کو بنیاد بنا کر انکے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button