ایران

دشمن کے خوف کی وجہ ایران کا آئیڈیل ہونا ہے : عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے تہران میں تسلط پسند نظام اور نفوذ و مداخلت کے زیر عنوان ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کے لئے تسلط پسند نظام کے اصرار کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، علاقے کی ایک عظیم اور موثر طاقت بن چکا ہے – آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ تسلط پسند نظام ، اسلامی جمہوریہ ایران کو کہ جس کا طرز زندگی وحدانیت اور قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر ہے ، علاقے میں اپنا فکری و عملی رقیب سمجھتا ہے – ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی بنیاد قرآنی اور توحیدی اصولوں پر رکھی گئی ہے جس کا سرچشمہ عمل خیر اور نیکی ہے اور دشمن ، اس فکری و عملی سرچشمہ سے خوف کھاتا ہے- آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان سے مغرب کے خوف اور اسے دہشت گرد کہے جانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور یمن و عراق میں موجود دوسرے مزاحمتی اور استقامتی گروہوں کی بنیاد بھی اسلامی تعلیمات پر استوار ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button