پاکستان

حماد صدیقی کے حکم پر کراچی میں عاشورہ کے دن بازار کو آگ لگائی، ملزم کا انکشاف

شییعت نیوز: رینجرز کے ہاتھوں گرفتار متحدہ ٹارگٹ کلر کے جے آئی ٹی کے سامنے اہم انکشافات، ملزم عمران عرف سعید نے سانحہ طاہر پلازہ اور بارہ مئی سمیت چودہ وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ملزم عمران عرف سعید نے تفتیش کاروں کے سامنے اہم انکشافات کئے ہیں۔

جوائنٹ انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلر نے سانحہ عاشورہ، سانحہ 12 مئی اور سانحہ طاہر پلازہ سمیت 14 وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزم نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے سانحہ طاہر پلازہ میں احتجاج کرنے والے 6 وکلاء کو زندہ جلایا۔ کیمیکل بنانے والا نواب بوبی آگ لگانے کیلئے خود کیمیکل لایا تھا۔ ملزم بولا کہ اس نے 12 مئی 2007ء کو سٹی کورٹ کے قریب عبدالوحید قریشی ایڈووکیٹ کو قتل کیا۔

دو ہزار نو کے عاشورہ دھماکے میں حماد صدیقی نے احکامات دئیے کہ ساتھیوں سمیت دکانوں اور پتھاروں کو آگ لگا دو۔ ملزم نے 2010ء میں تلخ کلامی پر بوہرہ پیر میں کامران عرف جھاڑو کو مار ڈالا۔ دو ہزار گیارہ میں سول ہسپتال کے قریب دو افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔ ایم کیو ایم برنس روڈ سیکٹر سے تعلق رکھنے والا ملزم دو ہزار نو سے متحدہ کیلئے لاکھوں روپے کا فطرہ اور زکوٰۃ بھی اکھٹا کرتا رہا ہے۔ ملزم کی کلنگ ٹیم میں عاصم عرف گنجا، اعظم لمبا، اویس، کامران کالا اور ایاز عرف میجر شامل ہیں جبکہ فیصل ماما، کامران بادشاہ، عمران اور مبشر پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button