پاکستان

جامعہ پنجاب میں وائس چانسلر کی تبدیلی، جمعیت کی غنڈہ گردی، طلبہ و اساتذہ خوفزدہ

شیعیت نیوز: جامعہ پنجاب میں وائس چانسلر مجاہد کامران کے تبدیل ہوتے ہی شدت پسند طلبہ تنظیم جمعیت کی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں جسکی وجہ سے طلبہ و اساتذہ میں خوف و حراس بڑھ گیا ہے۔

پاکستان کے انگریزی میں شائع ہونے والے روزنامہ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق جامعہ پنجا ب کے کمپس میں اسلامی جمعیت طلبہ نے اچانک مختلف مقامات پر وال چاکنگ کردی ہے جسکا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ وہ ایک بار پھر جامعہ پنجاب میں مضبوط ہوگئے ہیں۔

جامعہ کے طلبہ اور اساتذہ نے روزنامے سے گفتگو میں خدشات کا اظہار کیا اورکہا کہ جمعیت کا ماضی داغ دار ہے، وہ طلبہ کو ردوکوب کرتے ہیں اور اساتذہ کو بھی انڈر پریشر رکھنا چاہتے ہیں، تاہم سابق وائس چانسلر نے اس تنظیم کی سرگرمیوں کو کافی حد تک محدود کردیا تھا ،جس کی وجہ سے اس جامعہ میں پڑھانے واور پڑھانے والے سکون میں تھے، لیکن نئے وائس چانسلر نے جمعیت پر نرم ہاتھ رکھا ہے لہذا اب وہ دوبار جانور بننا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جامعہ پنجاب میں جمعیت کے زیر استعمال ہاسٹل سے کئی بار القائدہ اور طالبان کے خطرناک دہشتگرد سمیت اسلحہ اور غیرقانونی مواد برآمد ہوہواہے، طلبہ یونین کی آڑ میں جامعہ پنجاب کو انہوںنے دہشتگردوں کی سہولت کاری کا مرکز بنایا ہوا ہے، سابق وائس چانسلر ڈاکڑ مجاہد کامران نے کافی جدوجہد کے بعد ان کی کاورائیوں کو محدود کردیا تھا ،تاہم اب ایک بار پھر یہ جامعہ پنجاب میں مضبوط ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button