پاکستان

پار ہ چنار: بم دھماکہ میں شہید۲۰ مومنین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعیت نیوز: آج صبح پارہ چنا ر میں عیدگاہ کے قریب سبزی مارکیٹ میںداعش کی جانب سے کیئے جانے والے بم دھماکہ کے نتیجے شہید 20 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ مرکزی مسجد پارہ چنار میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں مومنین سمیت سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دھماکہ آج صبح سبزی مارکیٹ میں ہوا جب عوام اپنے روز مرہ کے معمول کے مطابق خریداری میں مصروف تھی ، اس بم دھماکہ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے داعشی ڈھڑے نے قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :: پارچنا ر دھماکہ ملک اسحاق اور آصف چھوٹو کی ہلاک کا بدلہ ہے، داعش/طالبان

اس دھماکہ میں 20 مومنین شہید جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

cb3d63e5-d877-4dca-83ca-75d7a5772a7f.jpg

b634b772-c8cf-4ed0-ae14-49362e0321e8.jpg

b607a48d-e03c-43fe-9912-a8167e2e7866.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button