پاکستان

پارچنار دھماکہ: ایم ڈبلیوایم سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کا ۳ روزہ سوگ کا اعلان

شیعیت نیوز: پاکستان میں شیعہ رہنماؤں کی جانب سے پارا چنار کی نیو سبزی منڈی میں آج صبح ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین  نے افسوسناک سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

علامہ ساجد نقوی، علامہ راجا ناصر عباس ، علامہ حامد موسوی ، علامہ سبطین سبزواری، سید ناصرعباس شیرازی، علامہ مبارک موسوی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ مرزا یوسف حسین، سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی ودیگر رہنماؤں  نے مذمتی بیانات جاری کئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں نے بربریت کی تاریخ رقم کی ہے، اس المناک سانحے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کے خلاف کارروائی کیے بغیر اس عفریت سے قوم کو نجات ملنا ممکن نہیں، پاراچنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، حکومت اور انتظامیہ کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے وہاں کے پُرامن عوام کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی بیلنس پالیسیوں کے سبب دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور خونی درندے ہیں، دہشتگردی کے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حامد موسوی نے کہاکہ پاراچناربم دھماکہ پر شدید مذمت ملک میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر بلا رورعایت عمل کرنا ہوگا،آغا حامد موسوی کالعدم تنظیموں پر ہاتھ ڈالا جائے ،پناہ گاہوں کے خاتمہ کیلئے پنجاب ،اندرون سندھ و اسلام آباد میں بھی آپریشن کیا جائے

واضح رہے کہ آج صبح پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد خمی ہوگئے دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button