پاکستان

پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے بارے میں اچھی رائے نہیں، رانا ثناء اللہ

شیعیت نیوز: صوبہ پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کام کرنے والی ایجنسیوں کے بارے میں بحیثیت صوبائی وزیر ان کی رائے کچھ اچھی نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ‘نیوز آئی’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ‘جن ایجنسیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے مجھے مارا پیٹا تو ان کے بارے میں کیا رائے ہوسکتی ہے’۔

اس سوال پر کہ کیا ملک کی ایجنسیاں سچ بولتی ہیں یا جھوٹ؟ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کسی قسم کی تصدیق نہیں کرسکتے کیونکہ جب میرے بارے میں ان ہی ایجنسیوں کے ہاتھوں مار کھانے کا تاثر دیا جاتا ہے تو پھر میں کیا رائے دے سکتا ہوں؟

انھوں نے یہ بات پروگرام کی اینکر مہر عباسی اور صحافی مبشر لقمان کے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کے ساتھ 2012 میں ہونے والے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہی اور الزام لگایا کہ انہیں ملک ریاض کی حمایت حاصل تھی۔

راناثناء اللہ کے اسطرح کے بیان پر سنجیدہ حلقوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح ملک کی خفیہ اداروں کے بارے میں میڈیا پر بیٹھ پر گفتگو کرنا قومی مفاد کے خلاف اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button