ایران

ایران افغانستان کی مدد کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے افغانستان کی قومی حکومت کے اجرائی سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کی پیشرفت کے لئے سیاسی ثبات ، قومی اتحاد اور امن و سلامتی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران افغانستان کی مدد کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔

افغان قومی حکومت کے اجرائی سربراہ عبداللہ عبداللہ اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی کی رحلت کے موقع پر ایران کے دورے پر ہیں ۔ جہاں انھوں نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

صدر حسن روحانی نے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر افغانستان کی سیاسی ، ثقافتی اور سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت اور تسلیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ہمیشہ افغانستان میں امن و ثبات کے حامی رہے ہیں اور وہ افغانستان کی پیشرفت کو ایران کی پیشرفت سمجھتے تھے۔اس ملاقات میں عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور دہشت گردی کو افغانستان کی سب سے بڑی مشکل قراردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button