پاکستان

راحیل شریف کے وہابی ملٹری الائنس کے سربراہ بننے میں حکومتی منشاء شامل ہے، خواجہ آصف

شیعیت نیوز: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی حکومتی منشاء اور جی ایچ کیو سے کلیئرنس کے بعد ہوئی۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع  نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی پرسوں ترسوں ہوئی، تعیناتی کے لیے باقاعدہ کلیئرنس ہوتی ہے، تعیناتی میں حکومتی منشاء شامل ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس عوامی مسئلہ نہیں، جو الزام لگا رہے ہیں ان کی اپنی ساکھ کیا ہے۔؟ انکا کہنا تھا کہ میرے بارے میں کہا جاتا رہا کہ اب وکٹ گئی، عوامی مفاد میں مقدمات کے دفاع کیلئے خود عدالت حاضر ہوا تھا، ان کے الزامات سے ہمیں کوئی سیاسی نقصان نہیں ہوگا، اول اور آخر میرا پیمانہ ووٹ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2012ء سے پوچھ رہا ہوں کہ عمران خان جو چندہ جمع کرتے ہیں، اسکا حساب کیوں نہیں دیتے؟۔ انہوں نے عمران خان پر لگائے الزام کے بارے میں کہا کہ اسکا ثبوت کوئی نہیں، الزام لگانا ہمارا کام ہے ثبوت دینا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں کامیابیاں ملی ہیں، جہاں ضرورت ہو وہاں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کی توجہ ہے، جنہیں آج دہشتگرد کہا جارہا ہے ان کی وائٹ ہاوس تک رسائی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button