دنیا

استنبول حملے کا ذمہ دار داعش ہے۔

ترکی کے محکمہ انصاف نے اتوار کو اعلان کیا کہ نائٹ کلب کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 39 افراد میں سے 38 کی شناخت ہوچکی ہے اور اس حملے میں جاں بحق ہونے والے 2 غیر ملکی اور 11 ترک باشندوں کی میتیں لواحقیں کے حوالے کردی گئی ہیں۔

یاد رہے ترکی کے شہر استنبول کے رینا نائٹ کلب میں سال نو کی تقریب میں سانتا کلاز کا روپ دھارے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 39 افراد کو ہلاک اور 65 کو زخمی کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ دس دسمبر کو بھی ترکی کے استنبول شہر میں دو دھماکے ہوئے تھے جس میں 44 افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ ان حملوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button