دنیا

عراق میں ایک لاکھ 15ہزار کے قریب عراقی بے گھر ہوچکے ہیں‘اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں حالیہ دنوں کے دوران ایک لاکھ 15ہزار کے قریب عراقی بے گھر ہوچکے ہیں جن میں 50ہزار کے قریب بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق ادارے او سی ایچ اے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل اور گردو نواح کے علاقوں میں داعش کے خلاف حالیہ کارروائیوں کے بعد شہریوں کی ایک بڑی تعداد علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کرنے والے افراد میں بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button