مقبوضہ فلسطین

تحریک حماس کے یوم تاسیس کی مناسبت سے غزہ میں ریلی

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی تشکیل کو انتیس سال پورے ہونے کی مناسبت سے نکلنے والی ریلی میں شریک دسیوں ہزار فلسطینیوں نے اپنے ہاتھوں میں تحریک حماس اور توحید کا سیاہ پرچم اٹھا رکھا تھا- ریلی کے شرکاء تحریک حماس کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے اور غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر تاکید کررہے تھے-

انیس سو اڑتالیس میں فلسطین پر غاصبانہ قبضے خاص طور پر انیس سو سڑسٹھ کی شکست کے بعد تحریک حماس کی تشکیل کی زمین فراہم ہوئی- چھے دسمبر انیس سو ستاسی کو شیخ احمد یاسین نے تحریک حماس کی داغ بیل ڈالی- تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل ، صیہونی مغربی سامراج کی سازش کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد عالم اسلام کے ٹکڑے کرنا ، فلسطینیوں کو در بدر کرنا اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد ویکجہتی کو ختم کرنا ہے-

تحریک حماس کا خیال ہے کہ مختلف قسم کا جہاد ہی سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے اور اسرائیلیوں سے مذاکرات وقت کی بربادی اور فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کرنے کا ذریعہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button