دہشتگردی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، آرمی چیف قمر باجوہ
شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، ہر طرح کے دہشتگردوں کے خلاف مربوط اور بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بلوچستان میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف کو بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال، امن و امان کے لئے جاری آپریشنز اور سدرن کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمي چيف نے واضح کيا کہ دہشتگردي کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، دہشتگردوں کيخلاف موثر، مرکوز اور بلاامتياز آپريشنز پوري قوت سے جاري رہيں گے اور اس سلسلے ميں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹيليجنس ايجنسيوں کو مکمل تعاون فراہم کيا جائيگا۔
آرمي چيف نے صوبے ميں امن وامان کي صورتحال ميں واضح بہتري پر فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹيلي جنس ايجنسيوں کی کاوشوں کو سراہا اور پرامن بلوچستان کيلئے قربانيوں اور تعاون پر بلوچ عوام کو خراج تحسين پيش کيا، سپہ سالار نے کہا کہ صوبے ميں قیام امن کيلئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کيا جائيگا، دور دراز علاقوں ميں جاری ترقياتی منصوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحتيوں ميں اضافے کيلئے بھرپور مدد فراہم کي جائيگی۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور ديا کہ وسيع تر عوامی رابطوں کيلئے صوبے میں ترقياتی منصوبوں پر کام کی رفتار تيز کی جائے، آرمي چيف نے اس عزم کا اظہار کيا کہ سی پيک منصوبے کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔