یمن

سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں نجران کے علاقے میں آل حماد فوجی چھاؤنی کو تباہ کر دیا۔ جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے الکرس اور الدفینہ نامی ٹھکانوں میں کئی سعودی فوجیوں کو بھی ہلاک کر دیا۔

یمن کے جنوبی اور مغربی صوبوں تعز اور لحج میں بھی یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے متعدد ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج نے صنعا کے شمال مشرق میں واقع نہم کے علاقے میں سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد، یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے ملاقات کے لئے جمعرات کو عدن پہنچے ہیں۔ وہ دو روز قبل یمن پہنچنے والے تھے مگر یمن میں عوامی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قومی نجات حکومت کی تشکیل کی بناء پر انھوں نے اپنا دورہ یمن ملتوی کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button