داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی نے اپنا بھی خلیفہ مقرر کردیا
شیعیت نیوز: عراقی صوبہ نینوی میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کا میڈیا سیل موصل میں پہلی بار دہشت گرد تنظیم کی بنائی ہوئی نام نہاد اسلامی خلافت میں خلیفہ کے خلیفہ کا منصب کی تشہری مہم چلا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ’’اسلامی خلافت ‘‘کے خلیفہ ابوبکر البغدادی اپنے اہم ساتھیوں میں سے ایک کو اپنےبعدخلیفہ مقرر کرنے والے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیفہ کے خلیفہ بغدادی کے موت کے بعد اس کی جگہ خلیفہ بن جائیں گے۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اسے قبل داعش مین اس بات کی قطعی اجازت نہیں تھی کہ کوئی ابوبکر البغدادی کے بعد والے خلیفہ کے بارے میں سوچے یا بات کرے مگر اس طرح کی بات منظر عام پر آنے سے ثابت ہوتا ہے کہ البغدادی اب اپنی کسی بھی وقت ممکنہ موت کو مد نظررکھتے ہوئے اپنے خلیفہ کی تقرری کر رہے ہیں تاکہ اس کی موت سے داعش کی صفوف میں دراڑنہ پڑے۔
ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ خلیفہ کے خلیفہ کا اعلان تا حال نہیں ہوا اور اسے صیغہ راز میں ہی رکھے جانے کا امکان ہے تاکہ اس شخصیت کے انتخاب پر داعش کی صفوں میں اختلافا ت قائم نہ ہو۔