دنیا

امریکہ کا نظام حکومت بالکل غلط ہے، ٹرمپ

 

امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے آخری روز کہا ہے کہ ان کے ملک میں حکمفرما نظام حکومت بالکل غلط ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا ہے کہ ان کے ملک کے حالیہ صدارتی انتخابات اس بات کو واضح کریں گے کہ ہم بدستور ایک غلط سیاسی طبقے کے تحت ہیں یا نہیں؟ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ کا نظام حکومت بالکل غلط اور فاسد ہے اور ہم اور ہمارے عوام اس بات کو سمجھتے ہیں تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری وجہ سے ہی عوام اس صاف مسئلے کو اب تک درک نہیں کر سکے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار ہیلری کلنٹن کو شرم کا باعث قرار دیا اور کہا کہ انھیں تو اس بات کی بھی اجازت نہیں دی جانی چاہئے تھی کہ وہ انتخابات میں امیدوار قرار پاتیں۔ انھوں نے امریکی عدلیہ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہماری عدلیہ اس وقت امریکہ میں ایک مذاق بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button