پاکستان
کراچی: فیصل رضا عابد ی کی ناجائز گرفتاری کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا اعلان
شیعیت نیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں ملی تنظیموں کی جانب سے فرزند پاکستان اور تکفیریت کے لئےللکار سید فیصل رضا عابدی کی ناجائز گرفتاری اور شیعہ مجالس پر حملے سمیت ہزاروں نوجوانوں کے قاتلوں کی آزادی کے خلاف بعد نماز مغربین مختلف شاہروں پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی، پریس کلب، نیشنل ہائی وے ملیراور شاہر اہ پاکستان پر احتجاج کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات فیصل رضا عابدی کو پولیس کی بھاری نفری نے انکے گھر سے گرفتار کرلیا تھا،ان پر گذشتہ روز کراچی میں کالعدم تنظیمں کے دہشتگردوں کے قتل کے الزام میں کالعدم تنظیم کی ایما پر گرفتار کیا گیا ہے۔