لبنان

سید حسن نصر اللہ نے آل سعود کا سب سے بڑا جھوٹ آشکار کردیا

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مکہ پر یمن کے میزائل حملے کے پروپیگنڈے کو سعودی حکام کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا ہے۔ بیروت میں حزب اللہ کے شہید کمانڈر مصطفٰی شحادہ کی یاد میں منقعدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ مکہ پر انصاراللہ تحریک کے حملے کا سعودی پروپیکنڈہ سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ بعض ذرائع ابلاغ نے بھی سعودی عرب کے اس جھوٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، لیکن ظاہر ہے کون یہ باور کرسکتا ہے کہ یمن کے مومن اور متدین لوگ مکہ پر بمباری کریں گے۔ ملکی سیاست پر روشنی ڈالتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صدارت کے حوالے سے شروع ہی سے ہمارا موقف واضح تھا اور ہم میشل عون کی حمایت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی جانب سے صدارت کے لئے میشل عون کی حمایت سیاسی نہیں بلکہ اخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور میشل عون کے درمیان کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے کسی معاملے پر کوئی اتفاق کیا ہے بلکہ ہمارے درمیان صرف اعتماد کا سمجھوتہ ہے۔ انہوں نے ملک کے تمام سیاسی دھڑوں سے اپیل کی کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ تعمیری تعاون کریں، کیونکہ یہ ملک کو چیلنجوں اور مشکلات سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد قومی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا، جو ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے کام شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نئی حکومت کے ساتھ تعمیری تعاون میں پیش پیش ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button