پاکستان

سفیر جنگ لدھیانوی نے کل مکہ پر جھوٹے حملے کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ریال پر پلنے والے اہل کاذبین نے کل بروز جمعہ پاکستان میں ایک بے بنیاد خبر کا سہارا لے کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جو آل سعود کے میڈیا نے اپنی شکست کو چھپانے کے لئے گڑھی تھی، اس خبر کے حوالےسے بین الاقوامی میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ میں حقیقت پر مبنی کئی تجزیہ شائع ہوچکے ہیں جبکہ اس خبر کو لے کر آل سعود دنیا بھر میں بدنام بھی ہوئے ہیں، لیکن پاکستان کہ یہ خارجی مُلا ابھی بھی ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکے کے لئے اور مسلمانوں کے جذبات ابھارنے کے لئے من گھڑت کہانی پر گذشتہ چار دنوں سے بکواس کرے جارہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے یہ جہادی مُلا آل سعود سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے انہوں نے مکہ پر حملہ قرار دیا تھا اور یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بیت اللہ (خانہ کعبہ ) پر حملہ کا ڈھنڈورا پیٹ کر عوام کے جذبات ابھارنے کی کوشیش کررہے ہیں۔

لعنت الله علی الکاذبین

واضح رہے کہ گذشہ چا ر روز قبل آل سعودنے یہ پروپگنڈا کیا تھا کہ یمن کہ حوثی انقلابیوں نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کیا ہے ، جبکہ یمنی عوام کی ترجمان جماعت انصار اللہ نے اس بات کی ترید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میزائل جدہ ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے کے لئے مارا گیا تھا جہاں پر اسرائیلی و امریکی فضائیہ کے اڈ ے موجود ہیں، آل سعود نے مکہ پر حملہ کی خبر اس لئےجاری کی تاحوثی قبائل سے گذشتہ ایک سال سے لڑی جانے والی جنگ میں اپنی شکست کو چھپا کر عالم اسلام کو یمن کے حوثی انقلابیوں کے خلاف اپنی حمایت میں لاکھڑا کیا جاسکے، کیونکہ اس سے قبل بھی سعودی عرب نے یمن کے خلاف دفاع حرمین کے نام پر عالم کے اسلام کے ۴۳ ممالک پر مبنی اتحاد کو بنانے کی کوشیش کی تھی جس میں وہ ناکا م رہے۔

آج ان کاذبین کی جانب سے اس طرح کا طرز عمل اس بات کی نشاندہی ہے کہ ماضی میں انہیں کے آباو اجداد نے ظالم حکمرانوں کے ساتھ مل آل رسول کے خلاف جھوٹا پروپگنڈا کیا، جبکہ یہ ہی وجہ بنی کہ امام حسین علیہ سلام نے مکہ چھوڑ کر کربلاکی جانب سفر کیا ، کیونکہ اگر یزیدی فوج امام کو مکہ میں شہید کرکے خانہ خدا کو آگ لگادیتی تو آج کے یہ مولوی لدھیانوی اور طاہر اشرفی جیسے یزیدی امام حسین علیہ سلام پر ہی الزام لگارہے ہوتے کہ امام نے مکہ کی توہین کی ہے، نعوذبااللہ جبکہ مکہ کا اصل دشمن یزید تھا جس طرح کے آج آل سعود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button