لبنان

سید حسن نصر اللہ کی لبنانی صدر میشل عون کو مبارک باد

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے میشل عون کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے میشل عون کو ٹیلیفون کرکے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ واضح رہے کہ لبنانی پارلیمنٹ نے ڈھائی سال تک صدارتی عہدہ خالی رہنے کے بعد بالآخر حزب اللہ لبنان کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار میشل عون کو لبنان کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق میشل عون کو لبنان کی پارلیمنٹ کی پہلے دور کی ووٹنگ میں 127 میں سے 83 نمائندوں نے ووٹ دیا جبکہ دوسرے مرحلے میں میشل عون نے 127 ووٹوں میں سے 84 ووٹ حاصل کرلئے حالانکہ دوسرے مرحلے میں صرف 65 ووٹوں سے بھی وہ صدر منتخب ہوسکتے تھے ۔ میشل عون کی کامیابی کو حزب اللہ لبنان کی بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button