دنیا

داعش کو ٹویوٹا کی گاڑیاں کون خریدکر دیتا ہے؟

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپانی کمپنی ٹویوٹا کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ، سعودی عرب، امارات، قطر اور اردن نے 70 ہزار سے زائد گاڑیاں خرید کر داعش کے حوالے کی ہیں۔ٹویوٹا نے اپنی تحقیقات میں بتایا کہ چار عرب ممالک نے ٹویوٹا کی گاڑیاں خرید کر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی تحویل میں دی ہیں۔
سعودی عرب، قطر اور امارات کی جانب سے داعش کی امداد کے تمام راز رفتہ رفتہ کھلتے جارہے ہیں۔ ان انکشافات میں اس وقت تیزی آئی کہ جب روس نے شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر اپنے ہوائی حملے شروع کئے۔اس موضوع پر سنجیدگی سے اس وقت تحقیقات شروع کی گئیں کہ جب شامی فوج کے ذریعے داعش کے ٹھکانوں سے ٹویوٹا کی ہزاروں گاڑیاں ضبط کی گئیں اور ان گاڑیوں کی تصاویر روسی حکومت نے ٹویوٹا کے حوالے کی۔
معتبر ذرائع نے بتایا کہ شام اور روس کی حکومت نے اس سلسلے میں ٹویوٹا سے رپورٹ مانگی تھی کہ داعش کے پاس ٹویوٹا کی اتنی گاڑیاں کہاں سے آتی ہیں۔ رپورٹ میں ان گاڑیوں کی تفصیلات ذکر کی گئی ہیں کہ جن کی تصویریں روسی انٹلی جنس نے ٹویوٹا کمپنی کو ارسال کی تھیں۔
روس اور شام کے ذریعے ارسال کی تصاویر کے بعد جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کی ایک کمپنی نے 22 ہزار 500، قطر نے 32 ہزار اور امارات نے 11 ہزار 650 گاڑیاں ٹویوٹا سے خریدی ہیں۔ اسی طرح اردن کی فوج نے بھی سعودی بینکوں کے کریڈٹ پر 4ہزار 500 گاڑیاں خریدی تھیں۔ اور یہ تمام گاڑیاں اس وقت داعش کے زیر استعمال ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button