ایران

مسلمانوں کے اتحاد کے سبب، دشمن ایران سے خوفزدہ ہے

رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے  ایران کے شہر شوشتر میں ایک پروگرام میں کہا کہ ایران نے مسلمانوں کو متحد کرنے کے سلسلے میں جواقدامات کئے ہیں اس کے خلاف دشمن مختلف جہتوں سے میدان میں داخل ہوئے ہیں تاہم ان کو ابھی تک ناکامی کا ہی منھ دیکھنا پڑا ہے-

محسن رضائی نے کہا کہ استکبار کے خلاف جنگ ،عدل و انصاف اور امن و سلامتی کا قیام نیز قوموں کی آزادی و خودمختاری ، اسلامی انقلاب کے اقدار کا حصہ رہی ہیں اور اسی سبب سے عالمی سامراج ہمیشہ ایران کا مخالف رہا ہے-

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک عظیم تمدن کا آغاز تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button