پاکستان

شہید خرم زکی کا فرزند تنہا باپ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے وزیر اعلیٰ ہاوس جاپہنچا!

شیعیت نیوز: شہید راہ حق شہید خرم زکی تکفیریت کے لئے ننگی تلوار تھے، انہوںنے اپنی زندگی تکفیری دہشتگردوں کو بے نقاب کرنے میں گذاری ،جس طرح زندگی میں وہ تنہا تھے اسی طرح شہادت کے بعد انکی اولاد بھی تنہا ہی نظر آرہی ہے، جبکہ انکی شہادت کے موقع پر میڈیا کوریج حاصل کرنے والے سول سوسائٹی کے نام نہاد ادارے اور رہنماء بھی غائب ہیں،شہید خرم زکی کے بیٹے نے کچھ عرصہ قبل اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ میرے والد کا کیس بند ہوگیا ہے،سب آرام سے اپنے گھر وں میں بیٹھے رہیں، تاہم اپنے باپ کے قاتلوں کی گرفتار کے لئے اکیلے ہی شہید کی فیملی نے انصاف کا تقاضہ کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ ہاوس کا رخ کیا، جہاں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہید کی فیملی تنہا اپنے شہید کے قاتلوں کا مطالبہ کررہی ہے، جبکہ پولیس نے انہیں ہراساں کرنے کی بھی کوشیش کی، اگر یہ فیملی اپنے شہید کے قتل کے قصاص کا مطالبہ کرنے وزیر اعلیٰ ہاوس جاسکتی ہے توملی و قومی تنظیموں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خانوادہ شہید کا ساتھ دیں، اِن شہداء کو صرف عید پر یا ایوارڈ دینے کے لئے یاد نہیں رکھا جائے بلکہ اُنکے قدم با قدم چلا جائے اور انکی مدد کی جائے، دھیاں رہے کہ اس موقع پر خانوادہ شہداء کے ساتھ جے ڈی سی کے جنرل سیکرئٹری ظفر عباس موجود تھے۔

2016-10-17-10-01-5743444_L.jpg

bd44cc77-7efa-40d9-8a39-763b2055de01.jpg

cb194d12-432f-49b2-84f8-f113fd0bc3d7.jpg

1bfdcef5-56cc-4ee0-a5db-b58f921219d3.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button