اسلام آباد پولیس کا ایس پی ساجد کیانی ۲۰ محرم کا جلوس روکوانے کے لئے سرگرم
شیعیت نیوز: ہر سال کی طرح امسال بھی ۲۰ محرم الحرام کو اسلام آباد جی ٹین 3 گلی نمر 6 سے برآمد ہونے والے جلوس عزا پراسلام آباد پولیس مسائل کھڑی کررہی ہے ،اطلاعات کے مطابق جلوس مظلوم کربلا کو علاقہ مجسڑیٹ سے اجازت ملنے کے باوجود ایس ایس پی ساجد کیانی کالعدم دہشتگرد تنظیم اھلسنت و الجماعت کے انتشاری مولویوں کی ایما پر نہ نکالنے کی دھمکی دی ہے، تاہم بانیاں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جلوس ہر قمیت پر برآمد ہوگا۔
یاد رہے کہ دو سال پہلے اسی جلوس پر سپاہ یزید کے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں کئی مومنین زخمی ہوئے تھےجبکہ پچھلے سال پولیس نے بانیان کو گرفتار کرکے جلوس روکنے کی کوشیش کی پر ناکام رہے روان سال بھی اس جلوس کو روکنے کی کوشیش کی جارہی ہے
یہ بھی پڑھیں ::: اسلام آباد پولیس کا جلوس عزا پر دھاوا، علم مبارک کی توہین
بانیان جلوس نے پنڈی اور اسلام آباد کے سب مومینین اور ماتمی حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے حسینی ھونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس جلو س میں لازمی شرکت کریں۔
۲۰ محرم الحرام کے جلوس کا عدالتی اجازت نامہ