مشرق وسطی

شام : سکینہ بنت الحسین ؑ کے روضہ پر حملہ کرنے والا ناصبی دہشتگرد واصل جہنم

شیعیت نیوز: حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضے کو منہدم کرنیوالا دہشتگرد کمانڈر واصل جہنم ہوگیا ہے۔ شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ جھبۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر دمشق میں جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضے پر بمباری کرنے والا دہشت گرد کمانڈر ابوجعفر الحمصی ادلب کے شہر درکوش میں واقع دریائے عین الزرقا میں اچانک غرق ہوگیا۔ اس کی سرکردگی میں دہشت گردوں نے شام میں لاتعداد جرائم کا ارتکاب کیا ہے، جن میں حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضے پر بمباری جیسا گھناونا جرم بھی شامل ہے۔ ابوجعفر الحمصی شامی فوج کا بھگوڑا تھا اور اس نے بحران شام کے آغاز ہی میں دہشت گرد گروہوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ شام کو پچھلے پانچ برس سے امریکہ اور مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button