پاکستان

وحدت کے خلاف سرگرم عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے ،علامہ رمضان توقیر

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ تحفظ عزا کے مشن کو اتحاد بین المسلمین کے ساتھ جوڑا جائے گا تاکہ پاکستانی عوام کے درمیان امام حسین علیہ السلام کی ذات کو محور بناتے ہوئے باہمی قربت اور محبت ذیادہ سے ذیادہ راسخ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل راولپنڈی، جعفریہ یوتھ راولپنڈی کے زیراہتمام تحفظ عزاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رمضان توقیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ ایام عزا میں حضرت امام حسین (ع) کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام سے استفادہ کرتے ہوئے وحدت امت کو فروغ دیا جائے اور وحدت کے خلاف سرگرم عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور ان عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا، جو فرقہ واریت پھیلا کر نفرتیں ایجاد کرتے ہیں اور مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کو شدت دے کر دہشت گردی کے مواقع پیدا کرتے ہیں یہاں تک کہ نوبت خودکش حملوں تک پہنچ جاتی ہے لہذا ایام عزاء کو ان دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے خلاف استعمال کرنا چاہیئے، جس سے نہ صرف عوام بلکہ ریاستی اداروں اور حکومتی مشینری کو بھی ان ایام سے استفادہ کرنا چاہیئے تاکہ پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی لعنت کا مکمل صفایا کیا جاسکے۔ تحفظ عزاء کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قران علامہ شیخ محسن نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سبطین حیدر سبزواری، زاہد عسکر، اظہار بخاری و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button