ایران

اسلامی انقلاب، آج ایران و عالم اسلام کی عزت کا باعث ہے : جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ آج ایران اور عالم اسلام کا وجود، شناخت، مرتبہ اور عزت ایران کے اسلامی انقلاب سے ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے تہران میں میڈیکل پروفیسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایسے مشکل ترین دور میں رونما ہوا جب دنیا کے سیاسی جغرافیا پر دو بڑی طاقتوں امریکہ اور سابق سویت یونین کی حکمرانی تھی اور ان دونوں طاقتوں کے اقتدار کو سلب کرنا نہایت مشکل تھا-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ اور روس کے سیاسی غلبے سے باہر نکلنا ناممکن تھا کہا کہ درحقیقت ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی سرد جنگ کے دور میں امریکہ اور سابق سویت یونین کے نظام کا شیرازہ بکھرنے کا باعث بنی اور اس کا مطلب ایسی دنیا کے جیوپولیٹیکل موازنے میں تبدیلی تھا کہ جو رائج تجزیوں کے معیارات سے ممکن نہیں تھی-

متعلقہ مضامین

Back to top button