ایران

ایران میں نئے تعلیمی سال کی تقریبات کے آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز طلباء، اساتذہ، ان کے خاندانوں اور ان تمام لوگوں کے لئے نہایت اہم ہے جنھیں ملک کے مستقبل اور ترقی کی فکر ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدرحسن روحانی نے سنیچر کو نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالبعلموں کو ایران کا مستقبل قراردیا اور کہا کہ اگر اسکول، سماج، حکومت اور خاندان ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں تو ایران کا مستقبل بہترین شکل میں تعمیر کیا جا سکتا ہے –

صدر حسن روحانی نے علاقے اور دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ تشدد کو قرار دیا اور کہا کہ ایران کے پڑوسی ملکوں عراق، شام اور یمن میں اسکول تباہ اور کلاسیں ویران ہوچکی ہیں اور طالبعلم خون میں غلطاں کئے جا رہے ہیں- ایران کے صدر نے مزید کہا کہ آج اس بات کی فکر کرنی چاہئے کہ سماجی ماحول، جوانوں، نوجوانوں، دنیا اور علاقے کے ممالک کے مستقبل کو تشدد اور خطرات سے کس طرح محفوظ بنایا جا سکتا ہے-

صدر حسن روحانی نے تعلیم اوراسکول سے بچوں اورنوجوانوں کو محروم کرنے، انھیں کام کرنے پرمجبور کرنے اوراسلامی و دینی اصولوں کے دائرے سے الگ رویہ اختیار کرنے کو ایک قسم کا تشدد قراردیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت، تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود رواں سال میں اپنے ذخائرکو استعمال کئے بغیر سماج میں موجود نظم و یکجہتی کے سہارے اپنے پیر پر کھڑے ہونے میں کامیابی رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button