پاکستان

قائد وحدت علامہ راجہ ناصر کی زائرین کے مسائل پہ وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات

مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے وزیر اعلی ھاوس میں ملاقات 

ملاقات میں زائرین سے متعلق مسائل کے حل کیلئے گفتگو اور ملکی صورتحال پہ تبادلہ خیال ۔ اس موقع پر ایم پی اے آغا رضا، علامہ ولایت حسین جعفری، سیکرٹری جنرل عباس علی، سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی ، ایم پی اے طاہر محمود، ایم پی اے عاصم کرد گیلو اور دیگر معزیزین بھی موجود تھے ۔

وزیر اعلی سے ملاقات ہنہ اوڑک وزیر اعلی گیسٹ ہاوس میں ہوا ۔ 

وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ملاقات میں علامہ راجہ ناصر کو زائرین کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے سبب کانوائے کہ ذریعہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کی کوشیش کی جاتی ھے ۔

وزیر اعلی بلوچستان کی قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زائرین کو تافتان بارڈر پہ درپیش مسائل کی نشاندھی پہ وزیر اعلی بلوچستان کا مجلس وحدت کے ایم پی اے آغا رضا کے ھمراہ تافتان بارڈر کا جلد ھی دورہ کرنے کا اعلان ۔ 

وزیراعلی بلوچستان کا پاکستان ہاوس کے لئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا وعدہ، جلد ہی کانوائے کی تعداد کو ماھانہ بنیادوں پہ ۲ سے ۴ تک بڑھانےکی وزیر اعلی کی جانب سے یقین دھانی ۔
ملاقات انتہائی خو شگوار ماحول میں ہوئی ۔

وزیر اعلی بلوچستان نے علامہ راجہ ناصر عباس کے تمام مطالبات کی تائید کی اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

وزیر اعلی بلوچستان کی آغا رضا کی تجویز پر بننے والے نئے پاکستان ہاوس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔ وزیر اعلی  نے زائرین سے اضافی چارجز پر انکوائری کروانے کا عندیہ دے دیا 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button