قومی ٹیلی ویژن (PTV)تکفیری دہشتگردوں کا ترجمان بن گیا، فاتحہ برائے NAP
شیعیت نیوز: پاکستان کا سرکاری ٹی و ی چینل پی ٹی وی کالعدم دہشتگرد جماعت کا ترجمان بن گیا، اطلاعات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے پروگرامات میں کالعدم سپاہ صحابہ ( اھلسنت و الجماعت ) خیبر پختونخواہ کے سرغنہ عطا محمد اور مانسہرہ کے معروف دہشتگرد رب نواز کی شرکت اور تکفیری نظریات کی تشہیر کی گئی جو پاک فوج کی جانب سے تکفیریت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر کاری ضر ب ہے ۔ پاکستانی قوم کے سرمائے سے چلنا والے قومی ٹیلی ویژن پی ٹی وی ( PTV ) نواز حکومت کی سرپرستی میں خود نیشنل ایکشن پلان کو برباد کرنے پہ تل آیا ہے۔ ہم سوال کرتے ہیں ھزاروں پاکستانیوں کہ قاتلوں کو قومی چینل پہ مدعو کرکے حکام بالاکیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟









