مقبوضہ فلسطین

صیہونی جیل میں تین فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم

صیہونی حکومت کی جیل میں جن تین فلسطینی قیدیوں نے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی تھی اپنی رہائی کے بارے میں صیہونی حکام کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے

فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عیسی قراقع نے اعلان کیا ہے کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے فلسطینی انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں – فلسطینی قیویوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مقررہ تاریخوں میں ان تینوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر تیار ہوگئی ہے- خبروں کے مطابق محمد بلبول اپنے بھائی محمود کے ہمراہ رواں سال آٹھ دسمبر کو رہا کردئے جائیں گے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک اور فلسطینی قیدی مالک قاضی بھی ہیں جن کی قید کی سزا اکیس ستمبر کو ختم ہوگئی ہے رہا کردیا جائے گا – فلسطین الیوم نے بھی خبردی ہے کہ اب ان لوگوں پر مقدمہ چلائے بغیر صیہونی حکومت کی جیل میں مزید قیدیوں کو نہں رکھا جائے گا – واضح رہے کہ وجہ بتائے بغیر صیہونی حکومت کی قید میں رکھے گئے دوبھائیوں محمد اور محمود بلبول نے بالترتیب پچہتر اور اناسی روز تک بھوک ہڑتال کی جبکہ مالک قاضی نے بھی ستتر روز تک بھوک ہڑتال کی – دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ نے ان سبھی فلسطینی تنظیموں، گروہوں اور عوام کا جنھوں نے ان قیدیوں کے لئے اظہار یکجہتی کیا تھا شکریہ ادا کیا ہے – اس وقت سات ہزار سے زائد فلسیطنی شہری صیہونی حکومت کی جیلوں میں انتہائی سخت حالات میں زندگی کے دن کاٹ کررہے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button