پاکستان

علامہ ساجد نقوی کاجرتمندانہ بیان نشر کرنے پر شیعہ علماء کونسل’ شیعیت نیوز ‘پر برس پڑی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی جانب سے عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو شیعیت نیوز کی جانب سے مختلف انداز سے نشر کرنے کا مقصد عزاداری سید الشہداٗ کی حساسیت ہے جس پر علامہ ساجد علی نقوی  نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے بیان نشر کیا ، اس خبر کو بنیاد بناکر شیعہ علماٗ کونسل کے کارکناں کا منفی ردعمل قابل افسوس ہے، عزاداری سید الشہداٗ امام حسین علیہ سلام ہماری شہ رگ حیات ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کیا جاسکتا اور شیعیت نیوز بھی ہمیشہ سے اس حوالے سے حکومت کے عزاداری کے خلا ف بنائے گئے قوانین پر ہمشہ سخت موقف اختیار کرتی رہی ہے، جس خبر کو منفی لے کر شیعہ علماٗ کونسل کے ذمہ داروں نے غلیظ و نازیبا الفاظ شیعیت نیوز ٹیم کے لئے استعمال کیئے ہیں و ہ نا صرف قابل افسوس اور قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے ،خبر کو اس انداز سے نشر کرنے کا مقصد علامہ ساجد علی نقوی کے عزاداری کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو سراہنا تھاکیونکہ یہ آواز صرف علامہ ساجدعلی نقوی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی آواز ہے کیونکہ نیشنل ایکشن پلان اور اس جیسے دیگر قوانین کی آڑ میں اگر مجلس عزا کو محدود کرنے یا روکنے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم اس قانون سے بغاوت کریگی۔

لیکن جس طرح کا ردعمل شیعیت نیوز کو موصول ہورہا ہے اس سے واضح  ہے کہ شیعہ علماء کونسل عزاداری کے حوالے سے علامہ ساجد علی نقوی کے اس جرات مندانہ بیان پر خوش نہیں ۔

خبر پڑھیں: علامہ ساجدنقوی نے قانون سے بغاوت کا اعلان کردیا، مجلس کی اجازت لینے والا مجرم ہے

KaramHaider.jpg

واضح رہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بیان دیاتھاکہ میں وارننگ دیتا ہوں، مجلس امام حسین(ع) کو روکنے والوں باز آجاؤ.،عزاداری امام حسین(ع) کے لئے کسی بھی پرمٹ کی ضرورت نہیں، عزاداری کے جلوسوں سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنا ممکن نہیں میں نے واضح اعلان کیا کہ مت لو اجازت مجلس عزا کیاجازت لینے والا مجرم ہے، انہوں نے کہاکہ مجلس عزا کو دنیا کا کوئی قانون نہیں روک سکتا.

 ali.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button