ایران

ایرانی فوج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ فوج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے

ایران کی بری فوج کے سربراہ احمد رضا پوردستان نے ہفتے کو فوجی کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے مختلف روشوں کا سہارا لے رہا ہے لیکن ایران کی بری فوج دشمن کے ہر طرح کے حملوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے – انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بری فوج کی ڈرون یونٹ نے انواع و اقسام کے ڈرون طیارے ڈیزائن اور انہیں تیار کرکے اس میدان میں اہم مقام حاصل کیا ہے – بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے ڈرون بری فوج کے چشم بینا اور طاقتور بازو کی حیثیت رکھتے ہیں جنھوں نے مختلف جنگی مشقوں کے دوران اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے – ان کا کہنا تھا کہ بری فوج کی اصل ذمہ داری اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے – بری فوج کے سربراہ احمد رضا پوردستان نے کہا کہ دفاعی صنعت میں پائی جانے والی صلاحیتوں اور مختلف روشوں منجملہ ڈرون کی صنعت سے استفادہ کرنا بری فوج کی اہم ذمہ داری ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button