پاکستان

ناجائز بیلنس پالیسی: دہشتگردوں کےبینک اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم، شیعہ بھی زد میں !!!

شیعیت نیوز: دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے وفاقی وازارت داخلہ نے ملک بھر میں 1100 بینک اوکاونٹ بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں مدارس، غیر سرکاری تنظیمیں ،شخصیات سمیت علمائ بھی شامل ہیں، وازارت داخلہ نے اس اقدام کو ملک میں جاری دہشتگردی کی کمر توڑنے اور انکے سہولت کاروںکے خلاف کاروائی قرار دیا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ بیلنس رکھنے کی ناجائز پالیسی بھی شامل حال رہی اور چند اہم شیعہ شخصیات کے بینک اکاونٹ کو بلیک لسٹ کردیا، جبکہ شیعیت نیوز کے مطابق جن شیعہ علماٗ کرام اور شخصیات کو وفاقی حکومت کی جانب سے تعصب کا نشانہ بنایاگیا ہے وہ کبھی بھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے اور انکا ماضی اتحاد بین المسلمین کے بڑے داعیوں اور ملک میں امن وامان برقرار رکھنے والوں میں شمار ہوتا ہے، وفاقی وزارت داخلہ کے اس اقدام سے پرامن شہریوں میں بے چینی کی لہر ڈور گئی ہے محض بیلنس پالیسی کے تحت پرامن اور محب وطن شہریوں کوبدنام کرنا قانون و آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

شیعیت نیوز کی جانب سے جلد اُن شخصیات او ر علماٗ کی تفصیل شائع کی جائیگی جنہیں وزارت داخلہ نے شیعہ ہونے کے ساتھ پرامن اور اتحاد بین المسلمین کا داعی ہونے کی سزا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button