سعودی حملوں کے باعث کینسر کے مریضوں کی حالت تشویشناک

09 ستمبر, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق یمن میں کینسر کے مریض اپنی بیماری کی تکلیف کے ساتھ ہی سعودی حملوں اور محاصرے سے بھی مختلف مسائل و پریشانیوں میں مبتلا ہیں-

رپورٹ کے مطابق سعودی محاصرے کے باعث دواؤں اور طبی سہولیات میں کمی ہوگئی ہے اور مریض علاج کے لئے بیرون ملک کا سفر کرنے سے بھی محروم ہیں- اس وقت تقریبا چالیس ہزار یمنی کینسر میں مبتلا ہیں-

کینسرکے روک تھام کے قومی مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کو خدمات فراہم نہ ہو پانے کی وجہ سعودی عرب کے مسلسل حملے ، جارحیت ، یمن کا محاصرہ اور صحت کے عالمی اداروں کی ناقص کارکردگی ہے –

2:30 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔