پاکستان

الرٹ : کوئٹہ ہزارہ ٹاون سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے نشانہ پر، مراسلہ جاری

شیعیت نیوز: بلوچستان پولیس نے مراسلہ جاری کرکے الرٹ کیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی (مولوی رمضان مینگل گروپ) کوئٹہ میں شیعہ آباد ی ہزارہ ٹاون کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ، مراسلہ کے مطابق کوئٹہ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انسداد دہشتگرد ڈیپارٹمنٹ ایاز حیدر نے آئی جی پی / ڈی آئی جی سمیت دیگر متعلقہ ذمہ داروں کو مراسلہ جاری کرکے الرٹ کیا ہے کہ لشکرجھنگوی نامی دہشتگرد تنظیم کوئٹہ میں شیعہ آبادی ہزارہ ٹاون کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے لئے پلانگ کرچکی ہے، اس حوالے فوری سیکورٹی اقدامات کیئے جائیں۔

شیعیت نیوز کے مطابق 9 اگست 2016 کو جاری ہونے والے اس الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی (سپاہ صحابہ) ہزارہ ٹاون میں دہشتگردی کا منصوبہ رکھتی ہے اسکا ہدف بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع اور انفراسٹریکچر کو تباہ کرنا ہے لہذا فول پروف سیکورٹی کے فوری اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں گذشتہ ہفتہ لشکر جھنگوی کی ہی جانب سے دو بم دھماکہ کیئے گئے جس میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہیں۔

یہ بھی دھیاں رہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت ) کا مشترکہ سربراہ مولوی رمضان مینگل ہے جو گذشتہ ماہ ہی وفاقی حکومت کی ایما پر جیل سے رہا کیا گیا ہے اور تاحال آزاد گھوم رہا ہے۔

index.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button