لبنان

جنگ میں سعودی عرب نے اسرائیل کا ساتھ دیا تھا نبیل قاووق

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے آل سعود کی علاقائی پالیسیوں پر تنقید کی ہے اور اسے عرب ممالک کے لئے شرمناک قرار دیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نبیل قاووق کا کہنا تھا کہ مزاحمتی تحریک کو نقصان پہنچانے کی ریاض اور تیل تل ابیب کی کوششیں بے نتیجہ رہیں گی۔
2006 میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاووق نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب میں حزب اللہ سے مقابلہ کرنے اور اسے کمزور کرنے کی طاقت نہیں ہے۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ 2006 میں لبنان کے معصوم عوام کے قتل عام میں اسرائیل کا ساتھ دینے کے سعودی عرب کے اقدام کا انکشاف ہونا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button