پاکستان

سانحہ کوئٹہ کے شہداٗ کی یاد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام شمع روش کی گئیں

شیعیت نیوز: سانحہ کوئٹہ کے شہداٗ کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں شمع روش کی گئیں، اس موقع پر شہریوں سمیت سیاسی و مذہبی رہنماوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شہداٗ کی یاد میں شمع روش کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعدا د شریک تھی، کراچی میں معروف شاہراہ ایم جناح روڈ پر واقع نمائش چورنگی پر شہداٗ کی یاد میں شمع روش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سول سوسائٹی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے شرکت کی اسی طرح لاہور میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ہم اسی تکفیری سوچ اور انتہا پسندی کیخلاف گذشتہ 3 ماہ سے سڑکوں پر ہیں، ہماری جدوجہد کسی ایک فرقے یا مسلک کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والے ہر مظلوم پاکستانی کیلئے ہے اور ان شاءاللہ ہم دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے تک میداں میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر کی قیادت میں مظلومین پاکستان کا وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے دھرنا ہوگا اور پنجاب حکومت میں شامل تکفیری عناصر کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف موثر کارروائی تک یہ دھرنا جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران زعم حکمرانی میں یہ بھول چکے ہیں کہ ان کا مقابلہ ایک ایسی قوم سے ہے جو شہادتوں کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے پاکستان کی بقا کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button