پاکستان

طالبان اور لشکر جھنگوی کے ۳ ھزار دہشتگردوں کی داعش کے ہمراہ شام میں موجودگی کا انکشاف

شیعیت نیوز: انسداد دہشت گردی پولیس کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ھے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کالعدم لشکر جھنگوی ، طالبان ، القاعدہ برصغیر اور کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے ۳ ھزار سے زائد دہشت گرد اسوقت جبتہ النصرہ اور داعش کے ہمراہ شام میں اسد حکومت کے خلاف برسر پیکار ھیں ۔

انسداد دہشت گردی پولیس ( CTD ) ذرائع  نے شیعیت نیوز کو بتایا ھے کہ ان دہشت گرد تنظیموں کے گرفتار ھونے والے دہشت گردوں نے دوران تفتیش انٹیلی جنس افسران کو بتایا کہ یہ دہشتگرد جنکو ۶۰۰ سے ۱۲۰۰ امریکی ڈالرز ماھانہ تنخواہ دی جارھی ھے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ ، جنوبی پنجاب اور حیران کن طور پہ کراچی جیسے شہر سے تعلق رکھتے ھیں جو براستہ بلوچستان بارڈر افغانستان کے ذریعہ شام جارھے ھیں جہاں گذشتہ چند سالوں سے امریکہ ، اسرائیل ، متحدہ عرب امارات اور سعودیہ عرب کی سرکردگی قائم اتحاد ان دہشت گرد گروھوں لشکر اسلام ، جبتہ النصرہ اور داعش کی ‘ اسد ‘ حکومت کے خاتمے کے نام پہ شام کے مظلوم مسلمانوں اور عیسائیوں کا قتل عام میں مدد کررھا ھے۔

Pakistani-man-beheaded.jpg

خطرناک بات یہ ہے کہ داعش میں شامل ہونے والے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت دیگر مدارس کے طالب علم پاکستان کے نام کو بدنام کرنے کے لئے اپنی دہشتگردانہ کاروائیوں کے دوران پاکستانی جھنڈے کو استعمال کرتے ہیں اور تصاویر شائع کرکے ملک خداداد کی ساخت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔نیچے دی گئی ویڈیو میں واضح طور پر یہ بھی  دیکھا جاسکتا  ہے کہ کالعدم جماعتیں کس طرح کھولے عام جہاد کے نام پر دہشتگردی کرنے کے لئے ملک میں چندہ اکھٹا کررہی ہیں۔

BqkXPQqCYAARQnr-300x225.jpg

واضح رھے کہ پاکستان کے کچھ سعودی نواز اخبارات میں شیعہ جوانوں کے شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) کے مزار کی حفاظت کیلے جانے والے پاراچنار کے شیعہ جوانوں کی خبروں کو بہت اچھالا گیا جو کہ اگر شام گئے بھی تھے تو تکفیری دہشت گردوں سے ‘ اھلبیت رسول (س) ‘ کے حرم کی حفاظت کیلے کیونکہ داعش اور جبتہ النصرہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے سعودی آقاؤں کی طرح شام میں موجود انبیاء اور اھلبیت رسول (ع) کے مقدس مزارات کو منہدم کرینگے ۔ جبکہ واضح رھے کہ پاکستان میں موجود تکفیری دہشت گرد گُروپس جماعت الدعوۂ ، سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی ، طالبان اور القاعدہ سے منسلک دہشت گرد داعش اور القاعدہ کہ انسان و اسلام دشمن گروھوں کی حمایت میں کھلے عام پاکستان میں پیسے جمع کررھے ھیں اور دہشتگردوں کو شام بھیج کر ایک اسرائیل مخالف شام کی منتخب حکومت کو امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کے ایماء پہ غیر مستحکم کرنا چاہتے ھیں تاکہ شام میں بھی دیگر عرب ممالک کی طرح اسرائیل دوست حکومت کو برسراقتدار لایا جاسکے ۔
   

اھم بات یہ ھے کہ چند دنوں قیل اعلی سعودی حکام کی اسرائیل کے اعلانیہ دورے اور اسلام دشمن صیہونی حکومت سے روابط نے امت مسلمہ اور فلسطین کے خلاف امریکی ، سعودی اور اسرائیلی اتحاد کو بھی طشت ازبام کردیا ھے۔

 
Ban Outfits Fund Collection under Rangers Shelter by shiitenewstv

متعلقہ مضامین

Back to top button