مقالہ جات

صیہونی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں سرگرم13 طاقتور خفیہ خاندان

دنیا میں جنگیں ہورہی ہیں اور غربت،افلاس،خانی جنگی اور دیگر مسائل نے دنیا کو اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ تمام کام چند لوگوں کا ایک ٹولہ باقاعدہ ایک منصوبے کے تحت کررہا ہے جس کا مقصد آنے والے سالوں میں اس شخصیت کی حکومت قائم کرنا ہے جو شیطان کا پیروکار خاص ہوگا ۔

یہ تمام چکر صرف13خاندان انتہائی مکاری کے ساتھ چلارہے ہیں،ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی حکومتیں،بینک،مالی معاملات،سٹاک مارکیٹیں، سیاسی جماعتیں اور میڈیا کو کنٹرول کرتے ہیں۔گو کہ یہ براہ راست ایسا کچھ نہیں کرتے اور یہ پس پردہ کام کرتے

ہیں ۔

ان کے حق میں کام کرنے والے لوگ ان تمام باتوں کو ”سازشی تھیوریاں“قرار دیتے ہیں تاکہ معصوم ذہنوں کے مالک افراد کو گمراہ کرتے ہوئے یہ باور کروایا جائے کہ ایسا کچھ نہیں لیکن اگر بغور دنیاکے حالات کا جائزہ لیا جائے تو ایک بات یقینی ہے کہ یہ لوگ باقاعدہ پلاننگ کے تحت چیزوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اگر پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے بعد حالات کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کس طرح یہ اجتماعی نصب العین کی جانب گامزن ہیں۔ماضی میں یہ لوگ مل کرکام کرتے تھے لیکن ان کے منصوبے کو عالمگیریت حاصل نہ تھی جس کی وجہ سے چند ملکوں کو تو کنٹرول کیا جاتاتھا لیکن اب یہ پوری دنیا کو کنٹرول کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

امریکہ کی جانب سے دیا جانے والا نیو ورلڈ آرڈر اس سلسلے کی اہم ترین کڑی ہے جس میں تمام طاقت کا ارتکاز چند ہاتھوں میں ہوگا اور یہ تمام دنیا کو بآسانی کنٹرول کرسکیں گے۔ان کی مرضی ہوگی تو یہ کسی ملک کو معاشی استحکام دیں گے اور ان کی مرضی ہوگی تو یہ اس ملک کو فوجی طاقت اکٹھی کرنے کی اجازت دیں گے۔

عالم اسلام پر حملہ ان منصوبہ سازوں کا سب سے بنیادی منصوبہ تھا اور گذشتہ25سالوں میں ایک ایک کرکے تمام مسلم ممالک کو تباہ کیا گیا۔ایسے اسلامی ممالک جو فوجی لحاظ سے مضبوط تھے اور جن کی وجہ سے یہ عالمی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوسکتا تھا ۔عراق،لیبیااورمصر کی فوجی طاقت سے آپ بخوبی آگاہ ہوں گے اور ان سب کو جمہوریت دینے کے نام پر تباہ کردیا گیا۔پاکستان کو ٹارگٹ کرنا اور اسے تباہی سے دوچار کرنا بھی اسی صیہونی منصوبے کا حصہ ہے۔

آئیے آپ کو ان 13خاندانوں کے ناموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

1۔ The Astor Bloodline
2۔ The Bundy Bloodline
3۔ The Collins Bloodline
4۔ The DuPont Bloodline
5۔ The Freeman Bloodline
6۔ The Kennedy Bloodline
7۔ The Li Bloodline
8۔ The Onassis Bloodline
9۔ The Rockefeller Bloodline
10۔ The Russell Bloodline
11۔ The Van Duyn Bloodline
12۔ The Merovingian Bloodline
13۔ The Rothschild Bloodline

    

متعلقہ مضامین

Back to top button