پاکستان

وفاق المدارس الشیعہ نے ڈی آئی خان میں آپریشن کا مطالبہ کر دیا

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے شیعہ وکیل شاہد عباس ایڈووکیٹ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ عید کے تیسرے روز علما سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہی رات 2 وکلا اور 2 سینیئر اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کے بعد مکتب اہلبیت سے تعلق رکھنے والے ایک اور وکیل کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت ریاست کیلئے چیلنج ہے کہ درجنوں ایجنسیوں کی موجودگی میں پہلے قاتل گرفتار ہوئے اور نہ ہی ابھی تک شاہد عباس شیرازی کے قاتلوں اور ان کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگایا جا سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنیوالوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں امن قائم کرنا اور ٹارگٹ کلنگ روکنا چیلنج ہے جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ علامہ نیاز نقوی نے کہاکہ ملت جعفریہ 1986ء سے لاشیں اٹھا رہی ہے اور یہ ایسا سلسلہ ہے، جس میں کچھ رپورٹس کے مطابق ریاستی ادارے بھی ملوث رہے ہیں اور ان کے پروردہ کرائے کے قاتل بازاری لوگ بھی شامل ہیں، اب سلسلہ رکنا چاہیے اور خود اداروں کو سوچنا چاہیے کہ بدامنی سے انہیں کیا ملا ہے کہ شخضی آمریتوں کے دوران افغان جہاد کے نام پر فساد اور قتل و غارت میں پاکستان کی ریاست کیلئے مشکلات بڑھی ہیں کم نہیں ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button