ایران

مدینہ اور قطیف میں بم دھماکوں پر ایران کی مذمت

شیعیت نیوز:  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مدینہ منورہ اور قطیف میں وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے مسجد نبوی کو نشانہ بناکر اپنے مذموم عزائم کا ثبوت دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسجدی نبوی کی بے حرمتی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ مسجد نبوی اور مسجدالحرام ہماری ریڈ لائنیں ہیں اگرنبی کریم (ص) کے روضہ مبارک کو کسی قسم کا گزند پہنچانے کی ناپاک کوشش کی تو انھیں  عالمی سطح پر مسلمانوں کے شدید قہر و غضب کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور اسے وہابی دہشت گردوں کے ناپاک عزآئم کے خلاف ٹھوس اقدامات عمل میں لانے چاہییں۔a

متعلقہ مضامین

Back to top button