پاکستان

کراچی : رینجرز کی سرپرستی میں جہاد کے لئے چندہ جمع کرنے کا انکشاف

شیعیت نیوز: کراچی جیسے معروف تجارتی مرکز میں جہادی کالعدم تنظیموں مساجد کے باہر چندہ جمع کررہی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے انکی حفاظت کررہے ہی جس سے رینجرز کا ادارہ بدنام ہوتا دیکھا جاسکتا ہے ، کہاں ہے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب، حال ہی میں نجی ٹی و ی چینل اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کےذریعہ کالعدم تنظیموں کا اعلانیہ مسجد بیت المکرم کے سامنے چندہ جمع کرنے کاانکشاف ہوا ہے، جس میں رینجرز اہلکاروں کو خاموش تماشائی بنے کھڑے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

چندہ جمع کرنے والے جہاداور ناموس صحابہ کے دفاع کی خاطر شہریوں سے چندہ جمع کررہے ہیں، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم جماعتوں کو ہر قسم کا چند ہ جمع کرنے کے حوالے سے کالعدم قرار دیا گیا ہے، قابل تشویش بات یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو نافذ کرنے والے رینجرز اہلکار برابر میں کھڑے ان دہشتگردوں کی حفاظت کررہے ہیں، اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد دہشتگردی کے خلاف کیئے جانے والے نام نہاد آپریشن کی بھی حقیقت کھول کر رکھ د ی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button