پاکستان سمیت شام، عراق،ایران لبنان اور تمام اسلامی ممالک میں یوم القدس منایا گیا،شیعیت نیوز رپورٹ

01 جولائی, 2016 00:00

شیعیت نیوز:عالمی یوم قدس کے موقع پر پاکستان سمیت عراق، شام، لبنان، نائیجیریا، اور دیگر اسلامی ممالک میں ریلیوں کا شاندار اہتمام کیا گيا ریلیوں کے شرکاء نے فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں بہت بڑی ریلی منعقد ہوئی جس میں فلسطینیون کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گيا اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نفرت کا اظہار کیا گيا۔ شام، ، نائیجیریا ہندوستان اور دیگر ممالک میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں لوگوں نے ریلیوں میں شرکت کی اور فلسطین کو یہودی بنانے کے اسرائیلی اقدامات اور اس پر امریکی اتحادی عرب ممالک کی خاموشی کی بھر پور مذمت کی گئی ۔

 

ایران میں مرکزی ریلی تہران میں منعقد کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ریلی میں ایران کے سرکاری اہلکاروں سمیت صدر روحانی نے بھی شرکت کی۔

2125058.jpg

2126015.jpg

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کی جانب سے یو م القدس کی مناسبت سے ریلی اور جلسے کا اہتمام کیا گیا جس سے قائد مقاومت سید حسن نے نصر اللہ نے خطاب کیا، اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے،

article-urn-publicid-ap.org-81cc891b42944f53bc3dee143a3f2718-6PqCjzM5KHSK2-961_634x422.jpg

پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح یوم القدس شان و شوکت سے منایا گیا اس موقع پر ملک بھر میں ۲۰۰ سے زائد مقامات پر القدس کے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ مزکری جلسہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، پاکستان میں دوسرا بڑا القدس کا اجتماع دارلخلافہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔

13533092_10154280741334414_501780486350295371_n.jpg

islamabadRally.jpg

علاوہ ازین دنیا کے مختلف ممالک امریکا ،کینڈا، یورپ اور افریقی ممالک میں بھی اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف ریلیاں نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

 20130806quds5.jpg

3:38 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔