یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات

01 جولائی, 2016 00:00

شیعیت نیوزـ : جمعۃ الودع یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت اقداما ت کیئے گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق جمعۃ الودع کو بافرمان امام خمینی ؒ یوم القدس منایا جارہا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں بعد نماز جمعہ اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کیئے جائیں گے، اس حوالے سے سیکورٹی اداروں نے سخت اقدمات کیئے ہوئے ہیں، ریلی،جلسے و جلوس کے روٹ پر اہلکاروں کی سخت نگرانی ہے اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور امین وینس نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں مساجد، امام باگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ جمعتہ الواع پر شہر میں 6 ہزار سے زائد افسر اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی سی پی او نے مزید کہا کہ جمعتہ الوداع پر رمضان بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ امین وینس نے کہا کہ یوم القدس کی مناسبت سے برآمد ہونیوالی آئی ایس او کی ریلی کی سکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی کے روٹ پر ٹریفک کا پلان بھی تشکیل دے دیا ہے اور 2 ہزار ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔

6:10 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔