پاکستان

جی بی کونسل الیکشن | ایم ڈبلیو ایم کے اعتراض پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کالعدم قرار دیدیے

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان الیکشن ٹربیونل نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کو غیرقانونی قرار دیکر نئے الیکشن کرانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ الیکشن ٹربیونل کے جسٹس محمد عالم نے مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی حیدر کی جانب سے کونسل الیکشن میں شو آف ہینڈ اور انتخابی شیڈول جاری ھونے کے بعد کی گئی ترمیم کو چیلنج کیس پر فیصلہ دیتے ہوئے کالعدم قرار دیکر فوری انتخابات کا حکم دے دیا۔ حاجی علی حیدر نے جی بی کونسل الیکشن کو چیلنج کیا تھا اور انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کر کے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرانا غیرقانونی ہے۔ انکے چیلنج پر فیصلہ دیتے ہوئے جسٹس محمد عالم نے جی بی الیکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے اس فیصلے  کے بعد کونسل کے اراکین کی تنخواہوں کو روکنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button