لبنان

لبنان کے مشرقی علاقے بقاع میں بم دھماکوں میں انّیس افراد جاں بحق و زخمی

لبنان کے مشرقی علاقے بقاع میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں انّیس افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

المنار ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مشرقی علاقے بقاع میں پیر کی صبح ایک سیکورٹی مرکز کے قریب ہونے والے چار بم دھماکوں میں چھے افراد جاں بحق اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے۔ ابھی ان دہشت گردانہ بم دھماکوں کے سلسلے میں مکمل تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران شام سے لبنان میں مغربی اور عرب ملکوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے داخل ہونے کے نتیجے میں لبنان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں کا بارہا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ لبنان کے وزیر اعظم تمّام سلام نے کچھ عرصے قبل ایک بیان میں اپنے ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا مقصد لبنان میں سیاسی گروہوں اور عوام کے درمیان اختلاف پیدا کرنا قرار دیا اور کہا کہ لبنان کے دشمن، لبنان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button