ایران

خطیب نماز جمعہ تہران نے یمن پر سعودی جارحیت کو صیہونی حکومت کے حق میں قرار دیا ہے۔

تہران کی مرکزی نماز جعمہ کے خطیب آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف آل سعود کی جارحیت اور علاقے میں جاری دہشت گردی کی حمایت کو سامراج اور عالمی صیہونزم کے اہداف کی تکمیل قرار دیا ہے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے آل سعود کے ہاتھوں یمن میں جاری جنگ و خونریزی پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور معصوم بچوں کا قتل عام کھلی نسل کشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سرگرم دہشت گرد گروہوں کی مالی اور فوجی حمایت کے ذریعے علاقے میں امریکا اور صیہونی حکومت کی مذموم پالیسوں کو آگے بڑھا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کر رہا ہے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ علاقے کے اسلامی ملکوں کے خلاف سعودی عرب کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ ایک ایسے وقت جاری ہے کہ سعودی فرمانروا خود کو خادم الحرمین سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کا نتیجہ آل سعود کی نابودی کے سوا کچھ نہیں نکلے گا-

متعلقہ مضامین

Back to top button