پاکستان

7جون یکم رمضان، یوم علی ۲۷ جون اور یوم القدس یکم جولائی کو ہوگا

شیعیت نیوزـ:آج پاکستان میں یکم رمضان کی مناسبت سے مسلمان نے پہلا روزہ رکھا ہے،روزہ اللہ رب العزت نے ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض کیا ہے، ماہ رمضان کے دوران مسلمان اللہ کی خصوصی عبادت میں مشغول رہتے ہیں، رواں سال یکم رمضان ۷ جون بروز منگل سے شروع ہوا ہے، جبکہ عید ۶ جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی، جبکہ یوم علی علیہ سلام ۲۷ جون کو منایا جائے گا، یوم علی بسلسلہ شہادت امیر المومنین علیہ سلام منایا جاتا ہے، تاریخ کی روایت سے ثابت ہے کہ ۱۹ رمضان المبارک کو جنگ نہروان سے بھاگنے والے چند خارجی دہشتگردوں میں سے ایک عبدالرحمن ابن معلجم لعین نے حالات نماز و روزہ میں خلیفہ وقت امیرالمومنین علی ابن ابو طالب علیہ سلام کے سرپر زہر سے بھجی تلوار سے وار کیا جس سے آپ شدید زخمی ہوئے اور بالاآخر باحکم خدا 21 رمضان المبارک کو اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے، اسی مناسبت سے ہرسال ۲۱ رمضان المبارک کو یوم علی علیہ سلام منایا جاتا ہے۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے آخر جمعہ کو یوم القدس منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا حکم جہاں شیعہ کے عظیم رہنما  اور انقلاب اسلامی ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ امام خمینی نے دیا آپ نے فرمایا کہ یوم القدس یوم اللہ یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے اور جو یہ دن نہیں مناتا ہو استعمار یعنی امریکا و اسرائیل کا ایجنٹ ہے، یوم القدس مسلمانوں کے پہلے قبلہ اول پر صہیونیوں کے قبضہ اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منایا جاتا ہے۔روان سال یوم القدس پاکستان میں یکم جولائی ۲۰۱۶ کو منایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button