پاکستان

MWMنے شیعہ کمیونٹی میں MQM مخالف مہم چلائی، فاروق ستار کا الزام

شیعیت نیوز: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فارق ستار نے شہید خرم زکی کے جنازے میں ایم کیو ایم مخالف نعروں اور شیعہ کمیونٹی میں ایم کیو ایم مخالف ماحول بنانے کا ذمہ دار مجلس وحدت مسلمین کو قرار دیدیا ہے

تفصیلا ت کے مطابق مائیکرو بلاگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گذشتہ روز ڈاکڑ فاروق ستا ر کے دنیانیوز کے پروگرام محاذ میں انٹرو یو کی ویڈیو شائع ہوئی جس میں انہوں نے شہید خرم زکی کے جنازے میں شیعہ قوم کے نوجوانوں کی جانب سے ڈاکڑ فاروق ستار کو تقریر سے روکنے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی جماعت کے شیعہ نسل کشی میں براہ راست ملوث ہونے کے دلائل کوپس پشت ڈالتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اہل تشیع کے درمیان ہمارے خلاف کمپین چلائی ہے۔

واضح رہے کہ کسی شیعہ تنظیم یا ادارے نے ایم کیو ایم کے خلاف بلاوجہ کمپین نہیں چلائی بلکہ اس شہر کراچی میں رہنے والا ہر شیعہ اس بات سے باخبر تھا کہ گذشتہ سالوں میں بھیڑوں بکریوں کی طرح شیعہ مسلمانوں کا خون بہانے میں ایم کیو ایم کے اُس وقت کے ذمہ داران ملوث تھے جنکے ناصرف کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات تھے بلکہ شیعہ قاتل  دہشتگردوں کو انہوں نے ایم کیوایم میں شلٹر بھی دیا ہوا تھا، اور یہی وجہ ہے جسکی بنا پر اب شیعہ قوم ایم کیوایم کو اپنے شہیدوں کے جنازوں اور محفلوں میں برادشت نہیں کرتے۔

دوسری طرف مجلس وحدت مسلمین سے ایم کیوایم اس وجہ سے بھی خائف ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اور اُسکے رہنماوں نے بہادر ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرت کے ساتھ کراچی میں سیاسی چہروں میں چھپے شیعہ قاتلوں کے چہروں کو میڈیااور تنظیمی جلسوں میں بے نقاب کیا ، اور یہ بات ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے ایم کیو ایم کے وفود سے میٹنگز کے دوران بھی سامنے رکھی اور انہیں بتایا کہ حماد صدیقی ،رضا ہاروں اور دیگر شیعہ قتل عام میں ملوث ہیں لیکن ایم کیو ایم نے ان سے لاتعلقی کا اعلان نہیں کیا اور آج انہیں لوگوں کو فاروق ستار دہشتگرد قرار دے رہے ہیں جب انہوں نے پاک سرزمین پارٹی جوائن کرلی۔

لہذا ایم کیوایم کے اس خوف کے بت کو توڑنے کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم اپنے کئی کارکنوں اور رہنماوں جن میں علا مہ آفتاب جعفری اور مولانا دیدار علی جلبانی شامل ہیں ان عظیم لوگوں کی قربانی بھی دینا پڑی۔

FarooqTwit.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button